موٹر سائیکل لیجانے پرجھگڑا ،بڑے نے چھوٹا بھائی قتل کردیا

 موٹر سائیکل لیجانے پرجھگڑا ،بڑے نے چھوٹا بھائی قتل کردیا

کاہنہ(نمائندہ دنیا)موٹر سائیکل لے جانے پرجھگڑا ، بڑے نے چھریوں کے وار کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

 نشتر کالونی کے علاقہ خالق نگر میں 20 سالہ زین جب گھر میں کھڑی موٹر سائیکل باہر لے جانے لگا توبڑے بھائی وقار نے منع کیا کہ موٹرسائیکل میں نے لیکرجانی ہے جس پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا شروع ہو گیا اسی دوران وقار نے پاس پڑی چھری کے پے در پے وار کئے جس سے زین موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ملزم وقار فرار ہو گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں