پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل

 پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک  نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل

راولپنڈی(این این آئی)پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل ہوگئی ۔

 آئی  ایس پی آر کے مطابق اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ کا انعقاد ترکش نیول فورسز اور پاک بحریہ نے مشترکہ طور پر کیا،ٹریننگ کا مقصد جہاز کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز کے لیے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا،ٹریننگ کے دوران کمانڈر گولچک نیول بیس، کمانڈنگ آفیسر استنبول نیول شپ یارڈ نے پی این ایس بابر کا دورہ کیا،ترکش نیول فورسز کے اعلٰی حکام نے پاک بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی معیار کو سراہا۔ پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں