ٹکٹوں کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد ریلوے نے کرائے کم کردئیے

ٹکٹوں کی بکنگ مکمل ہونے کے  بعد ریلوے نے کرائے کم کردئیے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی خواہش لئے لاہور سمیت مختلف شہروں میں بسے پردیسیوں کی بڑی تعداد نے عید سے کئی روز پہلے ہی ٹکٹیں بک کروا لیں۔

ریلوے انتظامیہ نے عید کے دنوں میں کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا عید سے قبل ہی کراچی اور کوئٹہ کی تمام ٹرینوں کی بکنگ سو فیصد مکمل ہو گئی،ذرائع کے مطابق مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ،عید سپیشل ٹرینوں کی بھی 100 فیصد بکنگ مکمل ہوچکی مسافروں کی سہولت کے لیے پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کی تجویززیر غور ہے ۔دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عیدکے تین دن ریلوے کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر پچیس فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دی جائے گی ۔عید سپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ ٹرینوں میں بکنگ مکمل ہونے پر ریلوے کی جانب سے اب اوپن ٹکٹ فروخت کیا جارہا ہے بکنگ نہیں کی جارہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں