لیسکو کا عید الاضحی پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا عید الاضحی پر  لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو کا عید الاضحی پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ، عید کے تینوں دن بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل،کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔ لیسکو افسرکنٹرول روم میں فرائض انجام دینگے ۔

تمام شکایت سنٹرز آپریشنل رہیں گے ،تمام سب ڈویژنز میں لائن سٹاف موجود رہے گا، ڈیوٹی پر فیلڈ سٹاف کو موبائل آن رکھنے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان تیار رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔لیسکو چیف شاہد حیدر نے ہدایت کی ہے کہ عید پر تمام سب ڈویژنز میں اضافی ٹرانسفارمر، ٹرالی اور گاڑیوں کا بندوبست کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں