صحت پر جی ڈی پی کا ایک فیصد خرچ 807 افراد کیلئے صرف ایک ڈاکٹر

صحت پر جی ڈی پی کا ایک فیصد خرچ  807 افراد کیلئے صرف ایک ڈاکٹر

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران ملک میں صحت کے شعبے پر مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کا صرف ایک فیصد خرچ کیا گیا جبکہ اوسطاً 807 افراد کیلئے صرف ایک ڈاکٹر میسر ہے۔

 صحت کے شعبے کیلئے 25.3 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص تھا،ملک بھر میں ایک ہزار 224 ہسپتال اور 5 ہزار 520 بنیادی مراکز صحت دستیاب ہیں، رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 113 تک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ رجسٹرڈ دندان ساز 36 ہزار 32 ہیں، نرسز کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 855، دائیاں 46 ہزار 110 اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 24 ہزار 22 ہوگئی ہے ، 24 کروڑ سے زائد آبادی میں ایک ہزار 889 افراد کیلئے ایک نرس، 6ہزار702 افراد کیلئے دانتوں کا صرف ایک ڈاکٹر میسر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں