خواندگی کی شرح 62.8فیصد بلوچستان میں سب سے زیادہ 47فیصد بچے سکول سے باہر

خواندگی کی شرح 62.8فیصد  بلوچستان میں سب سے زیادہ  47فیصد بچے سکول سے باہر

اسلام آباد (نمائندہ دنیا)اقتصادی سروے کے مطابق سال 2023-2024 تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا 1.5 فیصد رہے ،ملک میں خواندگی کی شرح 62.8 فیصد ریکارڈ کی گئی،سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں بلوچستان سر فہرست ہے۔

 بلوچستان میں 47 فیصد ،سندھ میں 44 فیصد ، خیبرپختونخوامیں 32 فیصد پنجاب میں 24 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں ، اس کے علاوہ پنجاب میں طالب علموں کے لیے صاف پانی ملنے کی شرح 100 فیصد رہی جبکہ سندھ میں 63 ، خیبرپختونخوا 90 ، بلوچستان 29 ، آزاد کشمیر 41 ، گلگت 68 اور اسلام آباد میں 100 فیصد رہی۔ پنجاب میں ایک فیصد طلبہ کو ٹائلٹ کی سہولت میسر نہیں ،یہ تعداد سندھ میں چالیس فیصد، خیبر پختونخوا میں 6 فیصد ،بلوچستان میں 59 فیصد ،کشمیر میں 49 اور گلگت میں 20 فیصد رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں