لاہوراصلاحاتی پروگرام ،867سکیمیں،71ارب66کروڑ مختص

لاہوراصلاحاتی پروگرام ،867سکیمیں،71ارب66کروڑ مختص

لاہور (عمران اکبر )پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور شہر کا حلیہ تبدیل کرنے کیلئے اصلاحاتی پروگرام کے تحت 867 سکیموں کے لئے 71 ارب 66 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی تجویز دی گئی ہے۔

اصلاحاتی پروگرام میں نکاسی آب ،پختہ سڑکیں وگلیاں ،سٹریٹ لائٹس ،قبرستان و پارکس کی بحالی شامل ہے ۔ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 449سکیموں کے لئے 58ارب 90کروڑکی رقم تجویز کی گئی ہے ۔سیوریج کی 418سکیموں پر12ارب 76کروڑ خرچ کئے جائیں گے ۔پہلے فیز میں لاہور کے چھ زونز کے لئے ترقیاتی فنڈز منظور ہوں گے ۔راوی زون کی 65سکیموں کے لئے 8ارب 35کروڑ روپے ،,داتا گنج بخش کی 24سکیموں کے لئے 3ارب 67کروڑ روپے ،سمن آباد زون کی 9سکیموں کیلئے ایک ارب 25کروڑ روپے ،نشتر زون کی 89سکیموں کے 12ارب روپے ،گلبرگ زون کی 10سکیموں کے لئے 85کروڑ روپے ،شالامار زون کی 22سکیموں کے لئے 2ارب 83کروڑ روپے ،اقبال ٹاؤن کی 158سکیموں کے لئے 18ارب 52 کروڑ روپے ،عزیز بھٹی زون کی 25سکیموں کے لئے 3ارب 91کروڑ روپے ،واہگہ زون کی 47سکیموں کے لئے 7ارب 56کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ شہر کی حدود سے باہر سیوریج ،نکاسی آب اور پختہ گلیوں کے لئے 68ارب 63کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں