اسلام آباد:تلخ کلامی پرگاہک کی فائرنگ سے ایک بیوپاری جاں بحق،2زخمی

اسلام آباد:تلخ کلامی پرگاہک کی فائرنگ  سے ایک بیوپاری جاں بحق،2زخمی

اسلام آباد (دنیا نیوز)نیلورکے علاقہ لتہراڑروڈپرمویشی منڈی میں گاہک کی فائرنگ سے ایک بیوپاری جاں بحق جبکہ2شدیدزخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جانوروں کی خریداری کے دوران تلخ کلامی پر گاہک نے فائرنگ کر دی،جس سے تین بیوپاری صفدر،شعیب اورایک نامعلوم شدیدزخمی ہوگئے ،زخمیوں کوطبی امدادکیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں صفدرنامی بیوپاری دم توڑگئے ،فائرنگ کرنے والے ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں