گوجرہ :ڈاکوؤں نے بیوپاریوں سے پونے 2کروڑ روپے لوٹ لئے

گوجرہ :ڈاکوؤں نے بیوپاریوں سے پونے 2کروڑ روپے لوٹ لئے

گوجرہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ (نما ئندہ دُنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )دو موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤ ں نے مو یشیو ں کے بیوپا ری سے ایک کر وڑ پچھتر لا کھ روپے لو ٹ لئے ۔

 معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 347 ج ب کانا صر اقبال اپنے سا تھیو ں عامر اور ظہیر کے ہمراہ امین پور با ئی پاس مویشی منڈی میں 60 بچھڑے فروخت کرکے ڈالہ نمبری LZJ8606 پر اپنے گاؤ ں واپس آ رہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے انہیں موٹر وے انٹر چینج چرا غ آ باد سے اترتے ہی لنک روڈ چک نمبر 345 ج ب کے قریب  گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور انکے قبضہ سے ایک کروڑ پچھتر لا کھ روپے نقدی چھین لی۔ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے ۔ اطلا ع ملنے پر نوا ں لا ہور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤ ں کی تلا ش شروع کردی ۔ادھر اتنی بڑی واردات پر علا قہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علا قہ مکین عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں