ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی گرفتاری پر 46ڈاکٹرز و طبی عملے کے علامتی استعفے

ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال  کی گرفتاری پر 46ڈاکٹرز و طبی  عملے کے علامتی استعفے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی گرفتاری پر ہسپتال کے 46ڈاکٹرز اور طبی عملے نے علامتی استعفے دے دئیے۔

ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل کالج کے پرنسپل کو بچہ وارڈ میں آتشزدگی سے 11بچوں کی ہلاکت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ڈاکٹر اور پرنسپل پر غفلت برتنے کا الزام ہے ۔ ان گرفتاریوں کے خلاف ساہیوال ہسپتال اور میڈیکل کالج میں کئی دن سے ہڑتال جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں