بجٹ منظوری سے قبل ہی کئی اشیائے خوردونوش مہنگی

بجٹ منظوری سے قبل ہی کئی اشیائے خوردونوش مہنگی

اسلام آباد (دنیا نیوز) بجٹ پر عملدرآمد سے قبل ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مہنگائی مسلسل چار ہفتوں میں بڑھی ہے ، گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ مہنگائی کی شرح 21.22 فیصد سے بڑھ کر 23.78 فیصد تک پہنچ گئی۔

 یکم جولائی سے بھاری  ٹیکسز کے نفاذ سے قبل ہی کئی اشیائے خوردونوش مہنگی ہوگئیں، بجٹ کی منظوری اور عملدرآمد شروع ہونے کے بعد مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کا امکان ہے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مسلسل چوتھے ہفتے سے ہفتہ وار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، رواں ماہ کے پہلے ہفتے مہنگائی کی شرح 21.40 فیصد تھی اور دوسرے ہفتے 21.69 فیصد ریکارڈ ہوئی، تیسرے ہفتے مہنگائی بڑھ کر 23.03 فیصد تک جا پہنچی اور چوتھے ہفتے شرح 23.78 فیصد تک جا پہنچی۔ بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں