سوات واقعہ میں ملوث 23 افراد گرفتار، نامعلوم مقام منتقل

سوات واقعہ میں ملوث 23 افراد  گرفتار، نامعلوم مقام منتقل

سوات (این این آئی)سوات کے علاقے مدین میں ایک شخص کو مبینہ توہینِ مذہب کے الزام میں زندہ جلانے کے واقعہ میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملے اور جلا ؤگھیرا ؤکا مقدمہ پہلے سے درج تھا،ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملزمان کی شناخت ویڈیو کی مدد سے کی جا رہی ہے ، 2 ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے ، ان کی تلاش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں