امیر مقام کی قبائلی جر گہ عمائدین سے ملاقات ، دھرنا ختم

امیر مقام کی قبائلی جر گہ عمائدین سے ملاقات ، دھرنا ختم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے قبائلی جرگے کے عمائدین سے ملاقات کرکے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرادیا۔

 وفاقی وزیر نے جرگے کو یقین دلایا کہ وہ انضمام شدہ اضلاع کے لئے بنائی گئی وزیراعظم کی  سٹیئرنگ کمیٹی میں تباہ شدہ مکانات کے معاوضے کا معاملہ سنجیدگی سے اٹھائیں گے ، مسلم لیگ ن ٹانک کے صدر سمیع اللہ خان برکی بھی جرگہ ممبران کے ہمراہ تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں قبائل کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں ، قبائل سرحدوں کے محافظ ہیں ان سے جتنا تعاون کیا جائے کم ہوگا ، قبائلی عمائدین نے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ ان کا مسئلہ متعلقہ کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں