تاریخ رقم:قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی کے91فیصد فیصلے سپریم کورٹ میں درست قرار

تاریخ رقم:قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی کے91فیصد فیصلے سپریم کورٹ میں درست قرار

لاہور(محمد اشفاق سے )قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شجاعت علی خان نے بطور جج تاریخ رقم کردی، انکے بطور جج 91فیصد فیصلوں کو سپریم کورٹ نے درست قرار دے کر برقرار رکھا ۔

 جسٹس شجاعت علی خان کے بطور جج فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں 809 اپیلیں دائر ہوئیں جن میں سے 295کیسز ابھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں اور 514 نمٹا دئیے گئے ہیں ،جسٹس شجاعت کے 466 فیصلوں کو سپریم کورٹ نے درست قرار دیتے ہوئے انہیں برقرار رکھا اور صرف 48فیصلوں سے سپریم کورٹ نے اتفاق نہیں کیا اور مجموعی طور پر سپریم کورٹ کی جانب سے انکے فیصلوں کو درست قرار دینے کی شرح 91فیصد رہی، جسٹس شجاعت خان اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں سنیارٹی میں پہلے نمبر پر اور قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق اے ڈی آر سسٹم کی بحالی کے ساتھ ساتھ انصاف فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں