حکومت کیساتھ مذاکرات کرنیوالامنہ کالا کریگا:شیخ رشید

حکومت کیساتھ مذاکرات کرنیوالامنہ کالا کریگا:شیخ رشید

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ، مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے والا منہ کالا کرے گا ۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بعد کے پی کے اور بلوچستان میں بھی حالات خراب ہو رہے ہیں، امریکی کانگریس کے جن 368 ارکان نے قرارداد منظور کی وہ فارم 47 والے نہیں ہیں، قوم چین کے وزیر کی اسلام آباد میں تقریر پر بھی غور کرے ۔ حکومت بتائے کسی ملک نے ان کو اب تک 5 ڈالر بھی د ئیے ہیں ۔میرے بیوی بچے ، نہ ہی میں اے سی چلاتا ہوں اس کے باوجود میرا بجلی کا بل 1 لاکھ 68 ہزار آیا ہے ۔جب چور چوکیدار بن جائیں تو پھر اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ، نواز شریف اگلے مہینے کے آخر میں اپنا بیانیہ بدلے گا ،یہ حکومت اپنے کیسز ختم کروانے اور عوام کوبجلی کی ننگی تاروں پر لٹکانے آئی ہے ۔ بجلی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے میری مارکیٹ کے 18 دکاندار دکانیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں ،یہ بانی پی ٹی آئی کو ابھی باہر آنے نہیں دیں گے ،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چور، ڈاکو، لٹیرے ، نااہل اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کوگھر بھیج کر فوج کے ساتھ مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں