عدالتی فیصلے پر کارکنوں کا احتجاج ، عمر ایوب کو روکنے کی کوشش ، شیم شیم کے نعرے

 عدالتی فیصلے پر کارکنوں کا احتجاج ، عمر ایوب  کو روکنے کی کوشش ، شیم شیم کے نعرے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )دوران عدت کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کا فیصلہ سننے کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد ضلع کچہری کے باہر جمع ہوگئی اور درخوستیں مسترد ہونے پر ضلع کچہری کے باہر جمع تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی اور ایک گھنٹے تک سڑک بند رکھی،فیصلہ سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان روانگی کیلئے کچہری کے خارجی دروازے سے باہر نکلے تو کارکنوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور شیم شیم کے نعرے لگائے تاہم عمر ایوب کے گارڈز انہیں وہاں سے بحفاظت نکال کر لے جانے میں کامیاب ہو گئے ۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملی ہوئی ہے ،فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی خواتین اور مرد کارکنوں بڑی تعداد میں جی الیون ضلع کچہری کے باہر جمع ہو گئے ،تقریباایک گھنٹہ احتجاج کے بعد کارکن منتشر ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں