سیکرٹری تجارت صالح احمدفاروقی تبدیل

 سیکرٹری تجارت  صالح احمدفاروقی تبدیل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )حکومت نے وفاقی سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری وزارت تجارت کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق وفاقی سیکرٹری تجارت صالح احمد فاروقی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری احسن علی کو وفاقی سیکرٹری تجارت کا دیکھ بھال کا چارج دیاگیاہے ،گریڈ 22 کی افسر سپیشل سیکرٹری وزارت تجارت کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر)مظفر علی رانجھا کے کنٹریکٹ میں یکم جولائی 2024 سے دو سال توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں