آئی جی پنجاب سمیت پولیس افسروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

آئی جی پنجاب سمیت پولیس  افسروں کیخلاف توہین عدالت  کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئی جی پنجاب سمیت پولیس افسروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 فواد چودھری نے موقف اپنایا  کہ پولیس نے میرے خلاف درج کیسوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اٹک کے تھانہ حضرو میں درج ایف آئی آر سے ڈسچارج کردیا گیا ،آئی جی پنجاب سمیت پولیس افسروں نے عدالت میں غلط بیانی کی ،عدالت پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں