قصور،ننکانہ میں ٹریفک حادثات ، 3افراد جاں بحق

قصور،ننکانہ میں ٹریفک حادثات ، 3افراد جاں بحق

قصور،ننکانہ صاحب(نمائندہ دنیا،خبر نگار) قصور اورننکانہ میں ٹریفک حادثات کے دوران 3افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 زخمی ہو گئے ۔

 تفصیل کے مطابق وڈانہ کے رہائشی 2بھائی 18 سالہ ارسلان اور 20سالہ عبدالمنان موٹر سائیکل پر مصطفی آباد کے قریب  جارہے تھے کہ فیکٹری بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ارسلان جاں بحق اور بھائی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈرائیور علی مرتضیٰ موقع سے فرار ہوگیا۔ بستی سردارخاں گدوکی کا رہائشی محمدعقیل وڈانہ سٹاپ کے نزدیک سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار کار نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ بچیکی بڑا گھر روڈ پر آر ایچ سی کے قریب تیز رفتار رکشہ اچانک ٹائر کھلنے کے باعث کھیتوں میں جا گرا، 50 سالہ کرامت علی جاں بحق جبکہ 42 سالہ صغریٰ بی بی شدید زخمی ہوگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں