ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،ابتک 10لاکھ سے زائد مریض متاثر

 ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،ابتک 10لاکھ سے زائد مریض متاثر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت معاملے پر ڈاکٹرزکی گرفتاری و بدسلوکی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیرہویں روز میں داخل ، مسلسل آؤٹ ڈورز بند رہنے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،ابتک 10لاکھ سے زائد مریض متاثر ہوچکے ہیں۔

صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی پرجائزہ اجلاس ہوا۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان ، تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات نے علاج معالجہ پربریفننگ دی۔ سلمان رفیق اورعمران نذیر نے کہا ہسپتالوں کے امور میں بہتری لانے پر سینئر فیکلٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات پروائی ڈی اے کی بلا جواز ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ۔زور زبردستی سے نہیں مذاکرات سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ حکومت نے محکمہ صحت کو 540 ارب کا تاریخی بجٹ دیا ۔ نظام صحت کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 27 جون تک ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں 62 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پنجاب حکومت کا واضح فیصلہ ہے کہ ہسپتالوں میں ہڑتال کا کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام مسائل فوری حل کرنا چاہتے ہیں لیکن دھونس، بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔ ہڑتالوں کے کلچر سے نجات ملی تو ایک سال کے اندر ہیلتھ سسٹم کو مکمل بدل دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں