شجاعت کاپرویزالٰہی کی رہائی میں کوئی کردارنہیں :قیصرہ الٰہی

شجاعت کاپرویزالٰہی کی رہائی میں کوئی کردارنہیں :قیصرہ الٰہی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت اور پی ٹی آئی کے صدر پرویزالٰہی کی ملاقات کے تناظر میں ق لیگ کے ترجمان مصطفی ملک کا کہناہے کہ خاندانی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

لیکن سیاست اپنی اپنی ہوگی دوسری طرف پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے خاندانی صلح کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ چودھری شجاعت کا پرویز الٰہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں ،وہ اللہ کے کرم سے رہا ہوئے اورعدالتوں نے انصاف فراہم کیا۔ترجمان کا کہناتھاکہ شجاعت سے پرویزالٰہی نے ان کی رہائش گاہ پر 2ہفتے قبل ملاقات کی تاہم سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں ہوئی ، شجاعت حسین دوران قید بھی پرویز الٰہی سے جیل میں جاکر ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور انکی خیریت دریافت کرنے میں پیش پیش رہے ۔قیصرہ الٰہی کاکہناہے کہ پرویزالٰہی نے شجاعت صاحب کو ایک پیغام دیا ہے کہ جب تک ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا کوئی بات نہیں ہو گی، مونس الٰہی ہی نہیں بلکہ پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے ۔ق لیگ اب ایک ایسی جماعت بن چکی ہے جو چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے ،کوئی بھی عقل اور شعور رکھنے والا شخص ق لیگ کا ممبر نہیں بن سکتا۔ شجاعت کے دونوں بیٹے سارا وقت ہمارے خلاف جھوٹ پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں ،نہ جانے جھوٹی خبریں پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں