ٹرانسفارمر زخراب تو کبھی تکنیکی خرابی ، گھنٹوں بجلی بند

 ٹرانسفارمر زخراب تو کبھی تکنیکی خرابی ، گھنٹوں بجلی بند

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جینا محال کردیاطلب کے مطابق بجلی ملنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،تکنیکی خرابیوں کی بھرمار شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔

 شدید گرمی میں بوسیدہ اور اوور لوڈڈ ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات میں اضافہ ، روزانہ کی بنیاد پر تمام سب ڈویژن میں 2 سے 3 ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات ہیں۔ ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث شہریوں کو گھنٹوں بجلی بندش کا سامنا ہے ۔ شدید گرمی میں لیسکو کی بجلی کی طلب 3 ہزار 800 میگاواٹ سے زائد ہے ،این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے ،شہری کہتے ہیں ہزاروں روپے بل جمع کروانے کے باوجود گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی جھیل رہے ہیں ،کبھی ٹرانسفارمر جلتا ہے تو کبھی ٹرپنگ آجاتی ہے ، دن اور رات میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے ،لیسکو نے ہائی لاسز فیڈرز پر 2 سے 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ،کیٹیگری ون اور ٹو پر زیرو لوڈشیڈنگ کے شیڈول کے برعکس مختلف علاقوں میں تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں