ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم ،بالائی پنجاب سمیت چندمقامات پر بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج  موسم گرم ،بالائی پنجاب سمیت  چندمقامات پر بارش کا امکان

لاہور، اسلام آباد(اپنے سٹی رپورٹر سے ، اپنے رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر سے )ملک کے بیشتر علاقوں میں آج ہفتہ کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پربارش کی توقع ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، کراچی سمیت زیریں سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں