حید رآباد :بھابھی بھتیجی کو کمرے میں بند کر کے دیوار چنوادی

حید رآباد :بھابھی بھتیجی کو کمرے  میں بند کر کے دیوار چنوادی

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حیدرآباد میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے اپنی بھتیجی اور بھابھی کو کمرے میں بند کر کے ‘دیوار چنوا’دی۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان مکان کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔

حیدرآباد پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون بیوہ ہے اور اس کا دیور مکان پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،خاتون کے دیور نے کمرے کے دروازے کی جگہ پر اینٹیں لگا کر اس کو مکمل بند کر دیا، اس وقت خاتون اور بیٹی کمرے میں سو رہے تھے تاہم ان کے پاس موبائل فون موجود تھے جس سے انہوں نے ون فائیو کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیوار توڑی اور خاتون اور بچی کو بحفاظت نکال لیا۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون اور ان کی بیٹی تقریباً 9 گھنٹے کمرے میں بند رہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر پانچ میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے بی سیکشن کے تحت واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی۔ ایف آئی آر مسماۃ تسلیم جہاں کی مدعیت میں درج کی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں