امریکی قرارداد سے ن لیگ کی پریشانی عیاں ،انہیں فارم 45کی لاش دریافت ہونے کا ڈر :اعتزاز احسن

امریکی قرارداد سے ن لیگ کی پریشانی  عیاں ،انہیں فارم 45کی لاش  دریافت ہونے کا ڈر :اعتزاز احسن

بھلوال(نمائندہ دنیا)امریکی قرارداد کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی پریشانی بہت زیادہ عیاں ہے حالانکہ امریکی قرارداد نان بائنڈنگ ہے جس کا کسی پر اثر بھی نہ ہوا۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماا عتزاز احسن نے بھلوال میں میڈیا سے بات چیت کرتے کیا۔ انہوں نے کہا امر یکی قرارداد کی وجہ سے وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر سے مصافحہ کیااور کہا جیل میں کوئی تکلیف ہے توسیٹل کرتے ہیں جیل میں تکلیف والی بات کرنا دراصل بانی تحریک انصاف کے لئے حکومت کا پیغام تھاحکومت نے عجلت میں اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت امریکی قرار دادکی وجہ سے دی مسلم لیگ ن کے پنجاب کے ہر ایم این اے کے صحن میں ایک لاش45 فارم کی صورت میں دفن ہے وہ اس بات کے لئے فکر مند ہیں کہ کہیں لاش دریافت نہ ہو جائے انکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔فارم 45چیک کرلیں نواز شریف اور شہباز شریف کی جیت جعلسازی سے ہوئی اور پنجاب میں پیپلزپارٹی سے بھی ہاتھ ہوا۔عطا اﷲ تارڑ کا فارم 45 نکالیں،14ووٹوں کو 614 اور 15ووٹوں کو 815بنایا گیاثابت ہوگا ملک میں جمہوریت کا مستقبل کمزور ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں