چونگی امرسدھو:ہائی وولٹیج تار گرنے سے 8بچے جھلس گئے

چونگی امرسدھو:ہائی وولٹیج تار  گرنے سے 8بچے جھلس گئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ، کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)چونگی امرسدھوکے علاقے چند رائے روڈ پر بجلی کے ہائی وولٹیج تار گرنے سے 8بچے جھلس گئے ۔

بچے  اپنے گھروں کی چھتوں پر بارش میں نہا رہے تھے کہ ہائی وولٹیج تار گر گئے ۔دو بچوں کو جناح ہسپتال اور دو کو چلڈرن ہسپتال شفٹ کردیا گیا۔دو بچے جنرل ہسپتال میں زیر علاج جبکہ دو کو ڈسچارج کردیا گیا۔ جھلسنے والوں میں 3سالہ اعجاز ،14سالہ عبد الرحمن ، 10سالہ ایان ، 14سالہ ولید ، 13سالہ موسیٰ ، 13 سالہ امجد، 14 سالہ عمر اور14 سالہ منیر شامل ہیں جن میں سے عبد الرحمن اور موسیٰ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں