سٹیٹ کے مخالف جائیں گے تو سرکاری ملازم مدعی بنیں گے نہ کہ کوئی سبزی والا:جج

سٹیٹ کے مخالف جائیں گے تو سرکاری  ملازم مدعی بنیں گے نہ کہ کوئی سبزی والا:جج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے احتجاج اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین،عامر مغل اور عالمگیر خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ وکلا صفائی نے دلائل مکمل کرلیے ۔

 فاضل جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ اگرسٹیٹ کے مخالف جائیں گے تو سرکاری ملازم مدعی بنیں گے نہ کہ کوئی سبزی والا، وکیل نے کہاکہ یہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیسز ہیں،ہر احتجاج پر نیا مقدمہ ہوجاتاہے ،ہر مقدمہ میں ضمانت ہوجانے پر اب دہشتگردی کی دفعات لگانی شروع کردی گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں