فیروزوالہ: دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ،وکیل قتل ،4زخمی

 فیروزوالہ: دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ،وکیل قتل ،4زخمی

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)تھانہ فیروز والا کے علاقہ چک نمبر 43 میں سابقہ دشمنی پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے وکیل قتل ،4افراد زخمی ہوگئے ۔

بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل سلیمان دیو ایڈووکیٹ کے والد ذکا اللہ کو حامد اور فیصل وغیرہ نے قتل کر دیا تھا بعد میں ملزم گاؤں چھوڑ کر چلے گئے لیکن ملزموں کے عرفان چٹھہ سے تعلقات برقرار رہے ۔ سلیمان ایڈووکیٹ نے عرفان کو متعدد بار منع کیا کہ انکے ساتھ تعلقات چھوڑ دو مگرعرفان نے دوستی ختم نہ کی۔ وقوعہ کے وقت خاور اپنے تایا زاد بھائی سلیمان ایڈووکیٹ و دیگر ساتھیوں احسان، عارف ،عاقب اور سرفراز کے ہمراہ کھیتوں کی طرف جا رہاتھا کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے مخالفین عرفان چٹھہ، حامد، فیصل ، زمان وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے سلیمان ایڈووکیٹ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اسے اٹھانے کیلئے احسان ،عارف، عاقب اور سرفراز آگے بڑھے تو ملزموں نے ان پر بھی فائرنگ کر دی جس سے چاروں شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا، انکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔فیروز والا پولیس نے مقتول کے کزن خاور کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اورلاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی تاہم پولیس ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں