دیپالپور:اراضی کے تنازع پر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

دیپالپور:اراضی کے تنازع پر  فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

دیپالپور (تحصیل رپورٹر)اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔

 دیپالپورکے نواحی علاقہ چک رفیع میں دو فریقین غلام فرید اور بوٹا کے درمیان زرعی اراضی  کے تنازع پر جھگڑا ہوگیاجس پر دونوں کے رشتہ دار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں اطراف سے  فائرنگ شروع ہو گئی۔فائرنگ کے تبادلہ میں غلام احمد اور ثنا اللہ زندگی کی بازی ہار گئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں