وزرا کاساہیوال ہسپتال کا دورہ،ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کروا دی

وزرا کاساہیوال ہسپتال کا دورہ،ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کروا دی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال میں جاری ڈاکٹرزکی 17روزہ ہڑتال ختم کروا دی۔

انہوں نے فیکلٹی ممبران،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاحکومت شعبہ صحت کوسب سے زیادہ بجٹ فراہم کر رہی ہے اور چلڈرن وارڈ جیسے سانحات سے بچنے کے لئے سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ نئے مالی سال میں صوبے میں 540 ارب روپے صحت کی سہولیات پر خرچ کئے جائیں گے اور ایک ہزار نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کے لئے ریکوزیشن پبلک سروس کمیشن کو بھجوادی ہے ۔ غلطیوں کو ٹھیک کر کے ایسے واقعات دوبار ہ نہیں ہونے دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں