پاکستان نے 59 سال سے بھارتی جیلوں میں قید اپنے38 شہری مانگ لئے

پاکستان نے 59 سال سے بھارتی جیلوں میں قید اپنے38 شہری مانگ لئے

اسلام آباد(دنیا نیوز، اے پی پی) پاکستان نے 59 سال سے بھارتی جیلوں میں قید 38 اپنے شہری مانگ لیے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو دی گئی قیدیوں کی فہرست میں ان اہلکاروں کا مطالبہ کیا ہے ۔

لاپتا اہلکاروں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ 1965اور 1971کی جنگوں کے بعد سے بھارت کی تحویل میں ہیں۔ پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں، بھارت کی جیلوں میں 452 پاکستانی قید ہیں، بھارت نے 254 قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست حوالے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے سفارتی چینل کے ذریعے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا، فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدہ کے تحت کیا جاتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے منتظر قیدیوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود یقینی بنائے ۔ حکومت بھارتی جیلوں میں تمام پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، ان کے ایک حصہ کے طور پر 2023 میں 62 اور رواں سال 4 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی ہوچکی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں