الیکشن ٹربیونل:مریم نواز کی کامیابی کے فارم 45پیش کرنیکا حکم

الیکشن ٹربیونل:مریم نواز کی کامیابی کے فارم 45پیش کرنیکا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ پی پی 159 سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عام انتخابات میں کامیابی کیخلاف دائر اپیل پر الیکشن کمیشن کو فارم 45 کا ریکارڈ 23 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن کو فارم 45 کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت دیدی ، عدالت نے استفسار کیا کہ فارم 45 پر پریذائیڈنگ افسر کے دستخط ہونگے دیگر حلقے کے امیدواروں کے پاس بھی وہی فارم ہوگا پھر فارم 45 ویب سائٹ پر اپلوڈ کیوں نہیں ہوئے ؟ مخالف امیدوار مہر شرافت نے مؤقف اپنایا کہ لاہور کے حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی جیت کا نوٹیفکیشن حقائق کے برعکس جاری کیا گیا اسے معطل کیا جائے ، مریم نواز کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اپیل قابل سماعت نہیں ہے ، قانون کے مطابق اس اپیل کا ٹرائل نہیں ہوسکتا مسترد کی جائے ۔ادھر ٹربیونل نے این اے 117لاہور سے علیم خان کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کے لئے انتخابی عذرداری پر سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دے دی،عدالت نے علیم خان کے وکیل کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی، درخواست گزار کے وکیل سمیر کھوسہ نے موقف اپنایا کہ علیم خان فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، علیم خان نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں