سیٹیں کسی کو ہضم نہیں ہونے دینگے ہر جگہ احتجاج کریں گے ، حامد رضا

سیٹیں کسی کو ہضم نہیں ہونے دینگے   ہر جگہ احتجاج کریں گے ، حامد رضا

اسلام آباد (آئی این پی)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کسی بیرونی ملک کو پاکستان میں مداخلت کا حق نہیں ، الیکشن کمیشن نے ہمیں بتایا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کیاہے۔

ہم یہ سیٹیں کسی کو ہضم نہیں ہونے دیں گے ، ہم ہر جگہ پر ان کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ڈکٹیٹر شپ کا حصہ بن کر احساس ندامت کیا،انہوں نے کہا کہ جلد الیکشن کمیشن کے وکیل کا جھوٹ سامنے آ جائے گا،ہم الیکشن کمیشن کے پاس 2012میں رجسٹرڈ ہوئے تھے ،ہم نے تحریک انصاف نظریاتی کا سرٹیفکیٹ بھی کاغذات کے ساتھ جمع کیا تھا،الیکشن کمیشن نے ہمیں بتایا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کیا ہے ،میرے حلقے میں 29امیدواروں نے الیکشن لڑا، کسی بھی امیدوار کا انتخابی نشان تبدیل نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں