ایس آئی ایف سی کی دسویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس،مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ

ایس آئی ایف سی کی دسویں  ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس،مختلف  شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد(دنیا نیوز،آن لائن )ایس آئی ایف سی کی دسویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کی ۔اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی سرکاری حکام اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں مختلف منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی۔ مختلف معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے جامع منصوبے بھی پیش کیے گئے ۔ایگزیکٹو کمیٹی نے متوقع اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کے لئے راہ ہموار کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں