محرم کا چاند :مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 6 جولائی کو ہوگا

محرم کا چاند :مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس 6 جولائی کو ہوگا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 6 جولائی کو دفترڈپٹی کمشنرکوئٹہ میں چیئرمین کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہو گا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے جبکہ ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کراچی اورپشاورمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں محرم الحرام کا چاند دیکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں