پنجاب اسمبلی کے باہر اسمبلی،اپوزیشن کا کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت سے بھی انکار

پنجاب اسمبلی کے باہر اسمبلی،اپوزیشن کا کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت سے بھی انکار

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے اپنے گیارہ ارکان کی معطلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ۔

قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے حکومت کی قائم کردہ قائمہ کمیٹیوں سے علیحدگی کے ساتھ آج بدھ کو پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کی اپنی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے پریس کانفرنس میں کہااحتجاج ہمارا حق ہے ، ظلم کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے ۔ وزیراعلیٰ سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بننے کی کوشش کررہی ہیں۔ پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو بند کیا گیا۔ اسمبلی اجلاس یا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جب تک ہمارے معطل ارکان کو بحال نہیں کیاجاتا ۔ پنجاب اسمبلی کے اندر اپوزیشن چیمبر کے بجائے ٹینٹ لگوا کر اسے اپوزیشن چیمبر کا درجہ دیں گے ،ان کا کہنا تھا محترمہ کویہ جعلی مینڈیٹ لے ڈوبے گا، ہمارا سامنا نہیں کرپا رہیں تو 12 کروڑ عوام کا سامنا کیسے کریں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں