اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر تشددکے الزام میں شوہر گرفتار

 اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر تشددکے الزام میں شوہر گرفتار

لاہور(کورٹ رپورٹر ،آن لائن)معروف ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر مبینہ تشدد کرنے کے کیس میں ان کے شوہر حارث کو گرفتار کرلیا گیا۔

عائشہ جہانزیب کی شکایت پر تھانہ سرور روڑپولیس نے مقدمہ درج کر کے اینکر پرسن کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔اینکر پرسن نے مؤقف اپنایا کہ شوہر نے رواں سال تین سے چار بار تشدد کا نشانہ بنایا ،تاہم میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کے لیے بڑی کوشش کی۔ شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے ، مجھے شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور میں قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عائشہ جہانزیب  پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے ، گھریلو یا ورکنگ ویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔دریں اثنا کینٹ کچہری لاہور نے اینکر پرسن کے شوہر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ شوہر کو پولیس نے کینٹ کچہری لاہور پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں