مخصوص نشستوں کے فیصلے نے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کر دی :عون چودھری

مخصوص نشستوں کے فیصلے  نے ملک میں ہیجانی کیفیت  پیدا کر دی :عون چودھری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )رہنما استحکام پاکستان عون چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے نے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کر دی ، پی ٹی آئی اس کیس میں فریق ہی نہیں تھی نہ اس نے نشستوں کا دعویٰ کیا لیکن اسے یہ نشستیں دے دی گئیں۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین کو دوبارہ لکھنے کا حق صرف پارلیمنٹ کا ہے ، بہتر فیصلے وہی ہوتے ہیں جو عام فہم ہوں، حکومت اور متاثرہ جماعتیں اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کا حق محفوظ رکھتی ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...