ہمیں اڈیالہ جیل کے گیٹ سے اندر نہیں جانے دیا گیا:عمر ایوب

ہمیں اڈیالہ جیل کے گیٹ سے  اندر نہیں جانے دیا گیا:عمر ایوب

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں )بانی تحریک انصاف کی عدت کیس میں رہائی کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو مبینہ طورپر اڈیالہ جیل کے گیٹ سے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا ہم رہائی کی روبکار لے کر آئے ہیں، ہمیں جیل کے گیٹ سے اندر نہیں جانے دیا گیا، ہم نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ ہمیں جیل کی مسجد میں نماز ادا کرنے دی جائے ، جب تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا جاتا کہ دونوں کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے ۔خیال رہے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،اعظم سواتی اور انتظار پنجوتھہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے ،جیل عملے نے کہا آج ملاقات کا دن نہیں، منگل اور جمعرات کا دن مخصوص کیا گیا ہے ، اس دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور جیل عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں