فیکٹری ایریامیں پولیس مقابلہ، اے ایس آئی شہید، ڈاکو ہلاک

  فیکٹری ایریامیں پولیس مقابلہ، اے ایس آئی شہید، ڈاکو ہلاک

شیخوپورہ،فیروزوالہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ قلعہ ستار شاہ کے قریب پولیس مقابلہ میں اے ایس آئی شہید اور ایک ڈاکو مارا گیا۔خانپور پٹرولنگ چیک پوسٹ کے اے ایس آئی نواز اوراہلکار ناکہ لگا کرگاڑیاں چیک کررہے تھے کہ دو موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا توانہوں نے پولیس پرفائرنگ کردی ۔

 فائرنگ کے تبادلے میں راولپنڈی کا رہائشی ڈاکو عرفان پٹھان ہلاک اور اے ایس آئی نواز شہید ہوگیا ۔ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او شیخوپورہ ، ایس پی انویسٹی گیشن ،ایس ایچ او فیکٹری ایریا رانا سجاد اکبر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے مفرور ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی۔ رات گئے تک علاقہ میں سرچ آپریشن جاری رہا ۔شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں اداکی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ راؤ عبدالکریم ،ڈی آئی جی پٹرولنگ ڈاکٹر اطہر وحید ، آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار خان ،ڈی پی او بلال ظفر شیخ،ڈی ایس پی پٹرولنگ طارق ارشاد سمیت پولیس افسروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید اے ایس آئی کو انکے آبائی علاقہ کوٹ عبدالمالک میں سپردخاک کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں