لا ہورسمیت دیگرعلاقوں میں آج بارش کا امکان

لا ہورسمیت دیگرعلاقوں  میں آج بارش کا امکان

لاہور (اے پی پی،آئی این پی )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران لا ہور سمیت شمال مشرقی پنجاب ، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اندرون سندھ تھرپارکرمیں بارش کے دوران تحصیل اسلام کوٹ کے گائوں بورلی موسیپوٹا میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت کے نیچے بیٹھی خاتون جاں بحق ہو گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں