ایس آئی ایف سی اوروزارت آئی ٹی کے سیکرٹریزتبدیل

ایس آئی ایف سی اوروزارت آئی ٹی کے سیکرٹریزتبدیل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، دنیا نیوز )وفاقی حکومت نے سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سمیت وزارت پاور، نیشنل فوڈ سکیورٹی ، دفاعی پیداوار، اوورسیز پاکستانیز کے جوائنٹ سیکرٹریز کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری ،سرمایہ کاری بورڈ کے گریڈ 21 کے افسر جمیل احمد قریشی کو انچارج سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تعینات کیا گیا ہے۔

 جبکہ انچارج وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کیپٹن (ر) محمد محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی سید ذکریا علی شاہ کو تبدیل کر کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانی محمد وشاق کو او ایس ڈی، امجد احمد کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی سے وزارت دفاعی پیداوار ،محفوظ احمد بھٹی کی جوائنٹ سیکرٹری وزارت پاور میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جبکہ سلمان قیوم جوائنٹ سیکرٹری وزارت پاور کو او ایس ڈی کر دیا گیا ، وفاقی حکومت نے ریئر ایڈمرل (ر) ناصر شاہ کو تین ما ہ کیلئے چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی تعینات کیا گیا ، ادھر ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد حسن جہانگیروٹو کا ایف آئی اے میں تبادلہ کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں