پی ٹی آئی نے ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن بھی نہ کر سکے :عطا تارڑ

پی ٹی آئی نے ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن بھی نہ کر سکے :عطا تارڑ

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہاہے تحریک انتشار کے سرغنہ نے 9 مئی کے واقعہ میں سہولت کاری اور منصوبہ سازی کا اعتراف جرم کر ہی لیا۔

 پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ تشدد اور شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہی ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی۔اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے ۔وزارت سے جاری اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہا 9 مئی کوکور کمانڈر ہاؤس کے باہر عمران نیازی کے خاندان کے لوگ موجود تھے جو حملوں کی ہدایات دیتے رہے ،زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنا رہا ۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے ، ملک کو ڈیفالٹ کرانے ، سائفر لہرانے کی سازش سے لے کر شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی،انہوں نے ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن بھی نہ کر سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں