متعددافراد سے لاکھوں کی نقدی ، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

متعددافراد سے لاکھوں کی نقدی ، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

 گڑھی شاہو میں کلیم سے ڈاکو اڑھائی لاکھ وموبائل، شاہدرہ میں ولید سے 2 لاکھ 20 ہزار وموبائل ،لیاقت آباد میں شہزاد سے 2 لاکھ 10 ہزار و موبائل،شادباغ میں کامران سے 1 لاکھ 60 ہزار وموبائل ، شیراکوٹ میں اظہر سے 1 لاکھ 45 ہزار و موبائل، ٹبی سٹی میں ساجد سے 1 لاکھ 35 ہزارو موبائل ، مصطفی آباد میں عدنان سے 1 لاکھ 20 ہزاروموبائل،ملت پارک میں عمران سے 1 لاکھ 25 ہزارو موبائل ،گارڈن ٹائون میں فیصل سے 1 لاکھ 10 ہزار و موبائل،ریس کورس میں عبداللہ سے 1 لاکھ ،موبائل و دیگر سامان چھین کرفرار ہوگئے غازی آباد اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ، راوی روڈ، اچھرہ اور فیصل ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں