ٹیکنوکریٹس حکومت کی کوئی گنجائش نہیں

ٹیکنوکریٹس حکومت کی کوئی گنجائش نہیں

کراچی(آئی این پی) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت کے قیام کے متعلق فچ کی رپورٹ کو آئین کے خلاف اور ملک میں آئینی ایمرجنسی کی باتوں کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام سیسی کے ہیڈ آفس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں