شمالی وزیرستان میں آپریشن، گل بہادر کا قریبی ساتھی ہلاک

شمالی وزیرستان میں آپریشن، گل بہادر کا قریبی ساتھی ہلاک

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز)شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد رزاق ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد رزاق ہلاک ہو گیا، رزاق گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا اور علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، رزاق 6 جنوری 2023 کو ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا جبکہ 16 مارچ 2024کو شمالی وزیرستان میں خودکش بم حملے کی بھی سہولت کاری کی جس میں 7بہاد ر جوانوں نے شہادت پائی،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں