وزیر خزانہ اورنگزیب، اویس لغاری کا دورہ چین ، اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام سے آگاہ کیا

 وزیر خزانہ اورنگزیب، اویس لغاری  کا دورہ چین ، اصلاحات اور  آئی ایم ایف پروگرام سے آگاہ کیا

اسلا م آباد(دنیا رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری نے چین کا دورہ کیا ، اعلامیہ کے مطابق چینی حکام کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور آئی ایم ایف پروگرام سے آگاہ کیاگیا۔

وزراء نے پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پان گونگ شینگ سے ملاقات کی ، وزرا نے ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں کی نجکاری جیسی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی، وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ میں بہتری سمیت مالی ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے ، چینی سرمایہ کار پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیر خزانہ نے پانڈا بانڈ کے اجراء کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا، وزراء نے چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں