نئے مالی سال میں وفاق اپنے اخراجات کم کرنے میں ناکام :تحقیقاتی رپورٹ

نئے مالی سال میں وفاق اپنے اخراجات  کم کرنے میں ناکام :تحقیقاتی رپورٹ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)معاشی تحقیقاتی ادارے پرائم نے وفاقی بجٹ پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال میں وفاق حکومت اپنے اخراجات کم کرنے میں ناکام رہی، نئے مالی سال میں وفاقی حکومت نے اخراجات میں 24.5 فیصد اضافہ کردیا، 56.8 فیصد غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہوگا۔

 بجٹ خسارے میں قرضوں اور سود کا حصہ 3 فیصد ہے ،نئے مالی سا ل میں بے نظیر انکم سپورٹ کے اخراجات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ، سبسڈی کے اخراجات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ۔ گزشتہ مالی سال حکومت خسارہ کنٹرول میں ناکام رہی، بجٹ خسارہ 6900 ارب روپے تک محدود کرنے کا ہدف تھا، جو7800 ارب روپے رہا، بجٹ خسارہ 6.5 فیصد کے ہدف کی بجائے 7.4 فیصد رہا۔ رپورٹ کے مطابق نئے بجٹ میں سالانہ 12 لاکھ آمدن والے سلیب پر انکم ٹیکس دگنا کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں