جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 37 ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 3 اگست تک توسیع

جناح ہاؤس حملہ کیس میں  ملوث 37 ملزموں کی عبوری  ضمانتوں میں 3 اگست تک توسیع

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 37 ملزموں کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 3 اگست تک توسیع کا حکم دے دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی ۔پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہے عدالت ضمانت میں توسیع کا حکم دے ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ اور راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی ۔ یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ،شاہ محمود قریشی ، اعجاز چودھری اور محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے پراسیکیوشن سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں