مودی کا بیان مسترد، بھارت اپنی دہشتگردی مہم پر غور کرے :پاکستان

مودی کا بیان مسترد، بھارت اپنی  دہشتگردی مہم پر غور کرے :پاکستان

اسلام آباد(وقائع نگار )پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی بنیادی حقوق، آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد سے توجہ ہٹا نہیں سکتے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلااشتعال اور جارحانہ بیانات علاقائی امن کو نقصان پہنچا تے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعات، خاص طور پر جموں و کشمیر کے بنیادی تنازعات کے حل میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے لئے دوسروں کو بدنام کرنے کے بجائے ، ہندوستان کو غیر ملکی علاقوں میں ٹارگٹڈ قتل، تخریب کاری اور دہشت گردی کو منظم کرنے کی اپنی مہم پر غور کرنا چا ہئے ۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کے تحفظ ارادے اور صلاحیت میں پرعزم ہے ، جس طرح فروری 2019 میں ہندوستان کی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان بھارت کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ، لیکن وہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں